بی جے پی کی آمدنی بڑھنے پر راہول گاندھی کا طنز

راہول گاندھی نے ٹویٹر پر لکھا کہ بی جے پی کی آمدنی 50 فیصد بڑھ گئی۔ آپ کی کتنی بڑھی؟۔

نئی دہلی: کانگریس قائد راہول گاندھی نے ہفتہ کے دن برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر طنز کیا کہ الکٹورل بانڈس کے ذریعہ اس کی آمدنی 50 فیصد بڑھ گئی۔

انہوں نے عوام سے پوچھا کہ ان کی آمدنی کتنی بڑھی ہے۔

راہول گاندھی نے ٹویٹر پر لکھا کہ بی جے پی کی آمدنی 50 فیصد بڑھ گئی۔ آپ کی کتنی بڑھی؟۔

کانگریس قائد نے ایک غیرسرکاری تنظیم اسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمس (اے ڈی آر) کی ایک رپورٹ شیئر کی جس میں کہا گیا کہ سال 2019-20میں بھگوا جماعت کی آمدنی 50 فیصد بڑھ گئی۔

اسے زیادہ تر عطیات الکٹورل بانڈس کے ذریعہ ملے۔ کانگریس نے الکٹورل بانڈس کی مخالفت کی تھی۔ اس کا کہنا تھا کہ ان سے برسراقتدار جماعت کو مدد ملتی ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.