بی جے پی کی بدانتظامی کو عوام ختم کریں گے: راہول

انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ پرانی کہانیوں میں ایسے لالچی راجہ کی کہانی ہوتی تھی جو اندھا دھند ٹیکس وصولی کرتا تھا۔

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے پٹرول، ڈیزل اور پکوان گیس کی قیمتوں میں مسلسل ہورہے اضافہ پر حکومت پر حملہ کرتے ہوئے آج کہاکہ تیل کی آسمان چھوتی قیمتوں کے سبب مہنگائی میں اضافہ سے عوام پریشان ہوچکے ہیں اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی بدانتظامی کو اب وہی ختم کریں گے۔

راہول نے اندھادھند ٹیکس لگاکر سرکاری خزانہ کو بھرنے والے ایک لالچی راجہ کی پرانی کہانی سنائی اور کہا کہ جب لوگ بہت زیادہ دکھی ہوگئے تو عوام نے ہی آخر میں اس بدانتظامی کوختم کیا اور یہی کہانی اب اس حکومت کے ساتھ بھی دہرائی جائے گی۔

انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ پرانی کہانیوں میں ایسے لالچی راجہ کہانی ہوتی تھی جو اندھا دھند ٹیکس وصولی کرتا تھا۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.