تریپورہ میں مسلمانوں پر ظلم ناقابل برداشت: مولانا خالد سیف اللہ رحمانی

وی ایچ پی کے ایک جلوس نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں کھلے طور پر گستاخیاں کی گئی ہیں اور دل آزار نعرے لگائے گئے ہیں، اس کے خلاف سخت اور مؤثر کارروائی ہونی چاہئے۔

نئی دہلی: مولانا خالد سیف اللہ رحمانی (کارگزار جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ) نے اپنے پریس نوٹ میں کہا کہ مقدس شخصیتوں اور مذہبی مقامات کی توہین ناقابل برداشت، قانون کے خلاف اور ہندوستان کی تہذیبی روایت کے خلاف ہے۔

یہ سماج کے امن وامان کو متأثر کرتی ہے، اس سے ملک کے فرقہ وارانہ اتحاد کو نقصان پہنچتا ہے اور اس سے نفرت کے جذبات بھڑکتے ہیں، اس لئے حکومت پر فرض ہے کہ تری پورہ میں یکطرفہ طور پر مسلمانوں کے ساتھ جو زیادتی کی گئی ہے اور ابھی بھی اس کا سلسلہ جاری ہے، پوری قوت اور انصاف کے ساتھ اس کو روکے۔

مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچائے، بالخصوص وی ایچ پی کے ایک جلوس نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں کھلے طور پر گستاخیاں کی گئی ہیں اور دل آزار نعرے لگائے گئے ہیں، اس کے خلاف سخت اور مؤثر کارروائی ہونی چاہئے۔

ذریعہ
پریس نوٹ

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.