جمعہ کو پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں یوم دستور منایا جائے گا

وزیر پارلیمانی امور پرہلاد جوشی نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں صبح 11 بجے صدر کے خطاب کے ساتھ اس تقریب کی شروعات ہوگی۔

نئی دہلی: آزادی کے 75سال مکمل ہونے کے موقع پر منائے جارہے آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت جمعہ کو پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کی قیادت میں یوم ِ دستور منایا جائے گا۔

وزیر پارلیمانی امور پرہلاد جوشی نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں صبح 11 بجے صدر کے خطاب کے ساتھ اس تقریب کی شروعات ہوگی۔

اس موقع پر نائب صدر، وزیراعظم، لوک سبھا اسپیکر، مرکزی وزیر، اراکین پارلیمنٹ اور دیگر معزز شخصیات موجود رہیں گی۔ اس پروگرام کو سنسد ٹیلی ویزن اور دوردرشن اور آن لائن پورٹل کے ذریعہ لائیو نشر کیا جائے گا۔

صدر کے خطاب کے بعد پورے ملک کے شہری اپنی اپنی جگہ سے ان کے ساتھ آئین کی تمہید پڑھیں گے۔ تمام اہل وطن کو آئین کا دیباچہ پڑھنے کے لئے اس پروگرام سے آن لائن جوڑنے کے لئے ایک پورٹل تیار کیا گیا ہے۔

اس پورٹل کے ذریعہ اہل وطن 22سرکاری زبانوں اور انگریز ی آئین کی تمہید کرسکیں گے۔

عام لوگوں کے ساتھ ساتھ تمام وزارتوں، محکموں، ریاستوں،مرکز کے زیرانتظام ریاستوں، اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں، اداروں، تنظیموں اور بار کونسل وغیرہ سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ کووڈ پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے اپنی اپنی جگہ سے آئین کی تمہید پڑھیں۔

لوگوں کو اس کی معلومات دینے کے لئے ریڈیو، ٹیلی ویزن اور سوشل میڈیا کے ذریعہ بتایا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ آئینی جمہوریت پر آن لائن کوئز کے لئے بھی ایک پورٹل کی شروعات کی گئی ہے۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.