حج کوٹہ میں سب سے زیادہ اضافہ مودی حکومت کا کارنامہ : نقوی

ایوان زیریں لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے مختارعباس نقوی نے جمعرات کو کہا کہ حج کے لیے سعودی عرب جانے والوں کو وہاں جو بھی پروٹوکول ہے اس پر عمل کرنا ہوگا۔

نئی دہلی: اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ مودی حکومت کے دور میں عازمین حج کے کوٹہ میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے اور انڈونیشیا کے بعد ہندوستان سے سب سے زیادہ عازمین حج کو جاتے ہیں۔

ایوان زیریں لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے مختارعباس نقوی نے جمعرات کو کہا کہ حج کے لیے سعودی عرب جانے والوں کو وہاں جو بھی پروٹوکول ہے اس پر عمل کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ صرف کورونا کے پیش نظر امبارکیشن پوائنٹس کو کم کیا گیا ہے۔

کورونا سے پہلے21 امبارکیشن پوائنٹس تھے جنہیں کم کر کے اب 10کر دیا گیا ہے۔ دراصل اس مرتبہ حج 2022 کے لیے 21کے بجائے 10 سفری مقامات طے کیے گئے ہیں جن میں احمد آباد‘ بنگلور‘ کوچی‘ دہلی‘گوہاٹی‘حیدرآباد‘کولکتہ‘ لکھنو‘ ممبئی اور سری نگر شامل ہیں۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.