حکومت یوپی‘ گواہوں کو تحفظ فراہم کرے:سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں اسی سماعت کے دوران ایڈوکیٹ ارون بھاردواج نے اس سانحہ میں مارے گئے شیام سندر کی بیوہ روبی دیوی کی طرف سے پیش ہوئے اور انصاف کی فریاد کی۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے منگل کو لکھیم پور کھیری قتل کیس میں اتر پردیش حکومت کے ”ڈھیلے“ رویہ پر ایک بار پھر کئی سوالات اٹھائے اور گواہوں کو مناسب تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تفتیش میں تیزی لانے کا حکم دیا۔چیف جسٹس این وی رمن کی سربراہی والی بنچ نے حکومت کو حکم دیا کہ سی آر پی سی کی دفعہ 164 کے تحت گواہوں کی گواہی کے عمل میں تیزی لائی جائے۔

عدالت عظمیٰ نے پی آئی ایل کی سماعت کے دوران کہا کہ اگر سی آر پی سی کی دفعہ 164 کے تحت گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے کے لیے عدالتی افسر متعلقہ علاقے میں دستیاب نہیں ہے تو ضلع جج کو دفعہ 164 کے تحت بیان ریکارڈ کرنے کی ضرورت ہے۔ قریبی علاقے کا کوئی اور مجسٹریٹ اس کا انتظام کر سکتا ہے۔

بنچ نے کہا کہ ہم اترپردیش حکومت کو گواہوں کے لیے مناسب حفاظتی انتظامات کرنے کا حکم دیتے ہیں، عدالت کے اس بیان پر اترپردیش حکومت کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل ہریش سالوے نے کہا کہ سیکورٹی دی جارہی ہے۔سپریم کورٹ میں اسی سماعت کے دوران ایڈوکیٹ ارون بھاردواج نے اس سانحہ میں مارے گئے شیام سندر کی بیوہ روبی دیوی کی طرف سے پیش ہوئے اور انصاف کی فریاد کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی موکلہ کو دھمکیاں دی جارہی ہیں، قاتل آزاد گھوم رہے ہیں۔شیام پر کسانوں کو کچلنے کا الزام ہے۔ اس واقعہ کے بعد ہونے والے تشدد میں اسے قتل کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ
ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.