خالصتانی گروپس کے ذرائع آمدنی کی این آئی اے تحقیقات

ذرائع کے بموجب انسپکٹر جنرل رینک کے عہدیدار کی زیرقیادت ٹیم، ممنوعہ ایس ایف جے اور دیگردہشت گرد تنظیموں کے ذرائع آمدنی کی تحقیقات کرے گی جو ہندوستان میں خالصتان بنانے کے لئے سرگرم ہیں۔

نئی دہلی: نیشنل انوسٹیگیشن ایجنسی (این آئی اے) کی سہ رکنی ٹیم 5 نومبر کو کینیڈا پہنچی تاکہ یہ پتہ چلایا جائے کہ سکھس فار جسٹس (ایس ایف جے) اور دیگر خالصتانی گروپس کو پیسہ کہاں سے مل رہا ہے۔

ذرائع کے بموجب انسپکٹر جنرل رینک کے عہدیدار کی زیرقیادت ٹیم، ممنوعہ ایس ایف جے اور دیگردہشت گرد تنظیموں کے ذرائع آمدنی کی تحقیقات کرے گی جو ہندوستان میں خالصتان بنانے کے لئے سرگرم ہیں۔

تحقیقاتی ٹیم امریکہ‘ برطانیہ‘ آسٹریلیا اور جرمنی کے بشمول مختلف ممالک سے خالصتانی دہشت گرد تنظیموں کو فنڈنگ کی بھی جانچ کرے گی۔

جنوری فروری میں کسانوں کے احتجاج کے دوران خبر تھی کہ ”خالصہ ایڈ“ جیسی بعض این جی اوز کو ان سکھ تنظیموں نے فنڈنگ کی تھی۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.