خوردنی تیل، دال اور شکر مہنگی

عالمی بازاروں میں تیزی کے ساتھ ہی مقامی سطح پر اٹھاو بھی مضبوط رہا، جس سے گزرے ہفتہ گھریلو بازار میں خوردنی تیلوں میں تیزی آگئی۔

نئی دہلی: غیرملکی بازاروں کی تیزی کی بدولت گزشتہ ہفتہ دہلی ٹھوک مارکٹ میں خوردنی تیلوں تیزی رہی اور مقامی سطح پر مانگ نکلنے سے دال اور چینی بھی مہنگی ہوگئی جبکہ اناج اور گڑ کی قیمت مستحکم رہی۔

تیل تلہن: عالمی سطح پر ملائشیا میں برس ملائشیا ڈیری ویٹیو ایکسچنج میں پام آئل کا اکتوبر وعدہ زیر جائزہ ہفتہ کے دوران 97رنگٹ اچھل کر 4754رنگٹ فی ٹن پر پہنچ گیا۔ ساتھ ہی دسمبر کا امریکی سویا تیل وعدہ بھی 1.94سینٹ بڑھ کر ہفتہ کے آخر میں 58.75سینٹ فی پاونڈ رہا۔

عالمی بازاروں میں تیزی کے ساتھ ہی مقامی سطح پر اٹھاو بھی مضبوط رہا، جس سے گزرے ہفتہ گھریلو بازار میں خوردنی تیلوں میں تیزی آگئی۔ سرسوں تیل 366روپے، ونسپتی تیل 148روپے اور مونگ پھلی تیل 147روپے فی کوئنٹل چڑھ گئے جبکہ سویا ریفائنڈ 219روپے اتر گیا۔ وہیں سورج مکھی تیل اور پام آئل مستحکم رہے۔

ہفتہ کے آخر میں سرسوں تیل 20146روپے، مونگ پھلی تیل 18681روپے، سورج مکھی تیل 17435روپے، سویا ریفائنڈ 15751روپے، پام آئل 13113روپے او رونسپتی تیل 14138روپے فی کونٹل پر رہا۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.