دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی مکانوں کی تزئین نو شروع

راج کپور کا آبائی مکان جو کپور حویلی کہلاتا ہے اور دلیپ کمار کا آبائی مکان پشاور کے قصہ خوانی بازار میں واقع ہیں۔ حکومت دونوں مکانوں کو ان کی اصل حالت میں واپس لانا چاہتی ہے۔

نئی دہلی: پاکستان کے پشاور میں بالی ووڈ کے افسانوی اداکار دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی مکانوں کی بحالی و تزئین نو کا کام شروع ہوگیا ہے۔ صوبہ خیبر پختونخواہ کی حکومت نے ان جائیدادوں کا قبضہ حاصل کرلیا ہے۔ دی نیوز نے یہ اطلاع دی۔

راج کپور کا آبائی مکان جو کپور حویلی کہلاتا ہے اور دلیپ کمار کا آبائی مکان پشاور کے قصہ خوانی بازار میں واقع ہیں۔ حکومت دونوں مکانوں کو ان کی اصل حالت میں واپس لانا چاہتی ہے۔

 تزئین نو کا کام شروع کرنے کے لئے پہلے دونوں مکانوں سے ملبہ ہٹایا گیا۔ اسی دوران دلیپ کمار کے بھتیجہ فواد اسحق نے حکومت کے فیصلہ کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ پشاور سے دلیپ کمار کا لگاؤ کبھی بھی ختم نہ ہوگا۔  

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.