دہلی آلودگی، حکومت مکمل لاک ڈاؤن کی تیاری میں

دہلی حکومت کے 26 صفحات پر مشتمل حلف نامے میں آلودگی کو کم کرنے اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلات دی گئی ہیں۔

نئی دہلی: دہلی حکومت نے پیر کو سپریم کورٹ کو بتایا کہ وہ آلودگی کو کم کرنے کے لیے قومی دارالحکومت میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے تیار ہے۔

دہلی حکومت کے 26 صفحات پر مشتمل حلف نامے میں آلودگی کو کم کرنے اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلات دی گئی ہیں۔

سپریم کورٹ کے 13 نومبر کے حکم کے بعد حکومت دہلی نے اب تک کیے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلی معلومات دی ہیں جن میں ایک ہفتے کے لیے تمام اسکولوں کی بندش بھی شامل ہے۔ حکومت نے ہوا کو صاف کرنے کے لیے کناٹ پلیس کے علاقے میں جدید پلانٹ کی تنصیب اور لوگوں کو ماحولیات کے تحفظ کے لیے بیدار کرنے بھی معلومات دی ہیں۔

ہفتہ کو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں ڈیویژن بنچ نے آلودگی کی صورتحال کو سنگین قرار دیتے ہوئے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے ایسے اقدامات کرنے کو کہا تھا کہ اگلے دو تین دنوں میں آلودگی کم ہو جائے۔

دہلی حکومت نے کہا ہے کہ عدالتی حکم پر اٹھائے گئے فوری اقدامات سے آلودگی میں کمی آئی ہے اور یہ توقع ہے کہ اگلے دو تین دنوں میں اس میں مزید کمی واقع ہو سکتی ہے۔ حکومت نے کہا ہے کہ دارالحکومت میں 74 فیصد آلودگی صنعتی یونٹوں، گاڑیوں اور دھول کی وجہ سے ہے۔

سپریم کورٹ میں اس معاملہ پر ایک طالب علم آدتیہ دوبے کی درخواست پر سماعت ہورہی ہے۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.