دہلی دہشت گرد ماڈیول‘ 6 مشتبہ افراد پولیس تحویل میں

عدالت نے تمام 6 مشتبہ افراد بشمول ذیشان قمر اور محمد عامر جاوید کو ریمانڈ کردیا جنہیں دہلی پولیس کے اسپیشل سل نے منگل کے دن گرفتار کیا تھا۔

نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے 6 مشتبہ افراد کو جن پر آنے والے تہوار سیزن میں مہاراشٹرا‘ دہلی اور اترپردیش میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ سازی کا الزام ہے‘ 14 دن کی پولیس تحویل میں دے دیا۔

ایک عہدیدار نے چہارشنبہ کے دن یہ بات بتائی۔

عدالت نے تمام 6 مشتبہ افراد بشمول ذیشان قمر اور محمد عامر جاوید کو ریمانڈ کردیا جنہیں دہلی پولیس کے اسپیشل سل نے منگل کے دن گرفتار کیا تھا۔

اسپیشل کمشنر پولیس‘ اسپیشل سل نیرج ٹھاکر نے کل پریس بریفنگ میں کہا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ سرحد پار سے داؤد ابراہیم کے بھائی انیس ابراہیم کی نگرانی میں دہشت گرد آپریشن چل رہا تھا۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.