دہلی میں مشتبہ پاکستانی دہشت گرد گرفتار

مشتبہ شخص کو یو اے پی اے‘ دھماکو اشیاء قانون اور اسلحہ قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا۔ غور طلب ہے کہ فیسٹیول سیزن کے مدنظر قومی دارالحکومت میں پولیس پہلے ہی چوکس ہے۔

نئی دہلی: دہلی پولیس اسپیشل سل نے ایک مشتبہ پاکستانی دہشت گرد کو جو تہواروں کے سیزن میں قومی دارالحکومت میں دہشت گرد حملہ کا منصوبہ رکھتا تھا‘ گرفتار کرلیا۔ ایک عہدیدار نے منگل کے دن یہ بات بتائی۔

 مشتبہ دہشت گرد کی گرفتاری دہلی کے لکشمی نگر علاقہ سے ہوئی۔ عہدیدار کے بموجب مشتبہ پاکستانی شہری نے ہندوستانی شناختی کارڈ بنوالئے تھے اور محمد اشرف عرف علی کے نام سے دہلی میں رہنے لگا تھا۔ وہ پاکستانی صوبہ پنجاب کا رہنے والا ہے۔

گرفتار ملزم علی احمد نوری ساکن شاستری نگر دہلی کے ہندوستانی نام سے دہلی میں مقیم ہے۔ گرفتاری کے وقت اس کے قبضہ سے ایک اے 47  رائفل اور دیگر اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔ڈپٹی کمشنر پولیس اسپیشل سل پرمود کشواہا نے یہ بات بتائی۔ اس کے قبضہ سے اے کے 47 رائفل کے علاوہ 2 میگزین معہ 60 راؤنڈ‘ ایک ہتھ گولہ (ہینڈ گرینیڈ)‘ 2 پستول اور 50 راؤنڈ کارتوس بی برآمد ہوئے۔

مشتبہ شخص کو یو اے پی اے‘ دھماکو اشیاء قانون اور اسلحہ قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا۔ غور طلب ہے کہ فیسٹیول سیزن کے مدنظر قومی دارالحکومت میں پولیس پہلے ہی چوکس ہے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.