دہلی میں کانگریس کے سابق رکن اسمبلی آصف محمد خان گرفتار

شاہین باغ کے رہنے والے آصف محمد خان کو گرفتار کرلیا گیا اور تحقیقات جاری ہیں۔ خان نے جمعہ کے دن کہا تھا انہیں پتہ ہی نہیں تھا کہ پوسٹرس نکالنے والے لوگ ایس ڈی ایم سی کے ہیں۔

نئی دہلی: کانگریس کے سابق رکن اسمبلی آصف محمد خان کو ہفتہ کے دن گرفتار کرلیا گیا۔ ان پر ساؤتھ دہلی میونسپل کارپوریشن (ایس ڈی ایم سی) کے عملہ پر ڈیوٹی کے دوران حملہ اور سرکاری کام میں مداخلت کا الزام ہے۔ایک ویڈیو سامنے آنے کے بعد ان کی گرفتاری عمل میں آئی۔

 اس ویڈیو میں خان کو ان کی طرف سے لگائے گئے پوسٹرس اور ہورڈنگس ہٹانے والے ایس ڈی ایم سی عملہ کو گالیاں دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر پولیس (ساؤتھ ایسٹ) ایشا پانڈے نے بتایا کہ اوکھلا کے سابق رکن اسمبلی کے خلاف جمعہ کے دن کیس‘ رام کشور انسپکٹر ایم سی ڈی لاجپت نگر زون کی شکایت پر درج کیا گیا تھا۔

شاہین باغ کے رہنے والے آصف محمد خان کو گرفتار کرلیا گیا اور تحقیقات جاری ہیں۔ خان نے جمعہ کے دن کہا تھا انہیں پتہ ہی نہیں تھا کہ پوسٹرس نکالنے والے لوگ ایس ڈی ایم سی کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے تعلق سے مجھے ایس ڈی ایم سے کوئی میسیج یا کال نہیں آئی۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.