دہلی میں 29 نومبر سے تعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر کی کشادگی

وزیر ماحولیات گوپال رائے نے چہارشنبہ کے دن یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ 27 نومبر سے دہلی میں صرف سی این جی اور الکٹرک گاڑیوں کو داخل ہونے دیا جائے گا۔

نئی دہلی: فضائی معیار میں ”بہتری“ کے مدنظر حکومت ِ دہلی نے فیصلہ کیا ہے کہ 29 نومبر سے اسکولوں‘ کالجوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں فزیکل کلاسس بحال کردی جائیں اور سرکاری دفاتر پھر سے کھول دیئے جائیں۔

وزیر ماحولیات گوپال رائے نے چہارشنبہ کے دن یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ 27 نومبر سے دہلی میں صرف سی این جی اور الکٹرک گاڑیوں کو داخل ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لئے منعقدہ جائزہ اجلاس کے بعد یہ بات کہی۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے ایندھن پر چلنے والی گاڑیوں کا داخلہ 3 دسمبر تک ممنوع رہے گا۔ گوپال رائے نے سرکاری ملازمین سے خواہش کی کہ وہ پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے حال میں خانگی سی این جی بسیں کرایہ پر لی ہیں۔ ہم نے ان بسوں کو گلابی باغ اور نمری کالونی جیسی سرکاری رہائشی کالونیوں سے ملازمین کو لانے اور لے جانے کے لئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت‘ دہلی سکریٹریٹ تا آئی ٹی او اور اندرپرستھ میٹرو اسٹیشن‘ شٹل بس سروس بھی شروع کرے گی۔ شہر میں گزشتہ 3 دن میں ہوا بہتر ہوئی ہے۔ شہر کا اے کیو آئی (ایرکوالٹی انڈیکس) دیوالی سے پہلے جیسا ہوگیا ہے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.