دہلی کی طرح پنجاب میں بھی تعلیمی انقلاب لائیں گے:کجریوال

کجریوال نے کہا کہ بی جے پی کی کتنی ریاستوں میں حکومت ہے۔ ان سے بھی سرکاری اسکول ٹھیک نہیں ہوئے۔ پنجا ب میں کانگریس کی اس حکومت سے پہلے اکالی دل کی دس سال تک حکومت تھی۔

نئی دہلی/امرتسر: عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے چیف منسٹر  اروند کجریوال نے کہاکہ پنجاب میں حکومت بننے کے بعد ان کی پارٹی دہلی کی طرح یہاں بھی تعلیم کے شعبہ میں انقلاب لائے گی۔ کجریوال نے اپنے 2  روزہ پنجاب کے دورہ کے آخری دن منگل کو امرتسر میں پریس کانفرنس کرکے اساتذہ کے سلسلہ میں کئی اہم اعلانات کئے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ ایک ڈیڑھ مہینے سے میرے پاس ریاست کے مختلف علاقوں سے اساتذہ ملاقات کے لئے آرہے ہیں۔ عارضی اور مستّقل اساتذہ ان سے ملاقات کے لئے آرہے ہیں۔

 اساتذہ نے بتایا کہ پنجاب میں خاص طورپر سرکاری اسکولوں کا بہت برا حال ہے۔ ریاست کے 24لاکھ بچے سرکاری اسکولوں میں پڑھتے ہیں۔ ان 24لاکھ بچوں کا مستقل اندھیرے میں ہے۔ پڑھائی کے نام پر یہاں کچھ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متعدد سرکاری اسکول ایسے ہیں جن میں ایک بھی استاد نہیں ہے۔ کئی اسکول ایسے ہیں جن میں آٹھویں تک تمام کلاسوں کے لئے ایک استاد ہے۔ اساتذہ نے بتایا کہ سرکار نے ان اسکولوں پر پتائی کرادی اور اسمارٹ اسکول لکھوا دیا۔عام آدمی کے کنوینر نے کہاکہ جب 2015میں دہلی میں ہماری حکومت بنی تھی تب دہلی کے سرکاری اسکولوں کا بھی پنجاب کی طرح اتنا ہی برا حال تھا۔

 دہلی کے سرکاری اسکول بھی پڑھائی کے نام پر صفر تھے۔ اگر کوئی غریب آدمی تھوڑا سا بھی پیسہ کم لیتا تھا تو وہ کوشش کرتا تھا کہ وہ اپنے بچے کو پرائیویت اسکول میں پڑھائے لیکن آج سات سال بعد دہلی کے سرکاری اسکولوں کی تصویر بھی بدل چکی ہے۔ دہلی کے سرکاری اسکولو ں میں اتنا شاندار کام ہوا ہے کہ اس کا ذکر صرف اپنے ملک میں ہی نہیں بلکہ بیرونی ممالک میں بھی ہورہا ہے۔ اس بار دہلی کے سرکاری اسکولوں کے نتائج 99.7فیصد آئے ہیں۔

پرائیویٹ اسکولوں کے بھی اتنے اچھے نتائج نہیں آئے ہیں۔ سرکاری اسکولوں نے پرائیویٹ اسکولوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ہم نے جیسے دہلی کے سرکاری اسکولوں کو ٹھیک کیا ہے، ویسے ہی پنجاب کے سرکاری اسکولوں کو بھی ٹھیک کریں گے۔ اب ہمیں کرنا آتا ہے اور ہمیں ہی کرنا آتا ہے اور کسی پارٹی کو کرنا نہیں آتا ہے۔.اروند کجریوال نے کہاکہ گزشتہ 70برسوں میں کانگریس کی ملک کے اندر کتنی ریاستوں میں حکومت بنی۔ پنجاب ابھی بھی کانگریس کی حکومت ہے۔

 انہوں نے سرکاری اسکولوں کو ٹھیک نہیں کیا بلکہ انہوں نے تو سرکاری اسکولوں کو او ربھی بدحال کردیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی کتنی ریاستوں میں حکومت ہے۔ ان سے بھی سرکاری اسکول ٹھیک نہیں ہوئے۔ پنجا ب میں کانگریس کی اس حکومت سے پہلے اکالی دل کی دس سال تک حکومت تھی۔ ان سے تو سرکاری اسکول کی حالت ٹھیک نہیں ہوئی۔چیف منسٹر نے کہاکہ آج میں اساتذہ کو گارنٹی دے رہا ہوں دہلی کے اندر جو بھی بہتری آئی وہ بہتری کجریوال نے نہیں لائے ہیں۔ وہ بہتری منیش سسودیا نے نہیں لائے ہیں بلکہ میں تعلیم میں جو بہتری آئی ہے وہ اساتذہ ملکر لائے ہیں۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.