دہلی کی عدالت میں فائرنگ‘ 3ہلاک

واقعہ کے وقت کمرہ عدالت کے اندر موجود ایک وکیل نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ سب کچھ اتنا تیزی سے ہوا کہ ہم سانس تک نہ لے سکے۔ کیس کی سماعت شروع ہونے سے صرف چند سکنڈ قبل فائرنگ ہوگئی۔

نئی دہلی: بالی ووڈ کی فلموں جیسے منظر میں دہلی کے ایک بڑے جرائم پیشہ سرغنہ جتیندر سنگھ مان عرف گوگی کو جمعہ کے دن حریف ٹلو گینگ کے 2 قاتلوں نے کورٹ روم میں گولی مارکر ہلاک کردیا۔

پولیس نے بعدازاں دونوں حملہ آوروں کو گولی ماردی۔ اس واقعہ سے کورٹ روم میں افراتفری مچ گئی۔

جج نے کارروائی شروع ہی کی تھی کہ گولی چل گئی۔ قاتلوں نے جو وکیلوں کے بھیس میں تھے‘ اچانک اپنے ہتھیار نکالے اور گوگی پر فائر کردیا۔ گوگی نیچے گرپڑا۔

واقعہ کے وقت کمرہ عدالت کے اندر موجود ایک وکیل نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ سب کچھ اتنا تیزی سے ہوا کہ ہم سانس تک نہ لے سکے۔ کیس کی سماعت شروع ہونے سے صرف چند سکنڈ قبل فائرنگ ہوگئی۔

جج گگن دیپ سنگھ کورٹ روم کے اندر موجود تھے۔کمرہ ئ عدالت میں افراتفری مچ گئی۔ گوگی کی حفاظت کررہے پولیس گارڈس نے جوابی فائرنگ کی اور حملہ آوروں کو مار گرایا۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان کم ازکم 30-35 راؤنڈ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہلی پولیس اسپیشل سل کو جانکاری تھی کہ ایسا واقعہ پیش آسکتاہے۔ ایک خاتون وکیل زخمی ہوئی۔ گولی فرش سے ٹکراکر اس کے پیر کو لگی۔

زخمی خاتون وکیل کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا۔ گوگی اور اس کے قاتلوں کی نعشیں 2 علیحدہ ایمبولنس میں لے جائی گئیں۔ عدالت اب قلعہ کا منظر پیش کررہی ہے جہاں سی آئی ایس ایف جوانوں کی بڑی تعداد تعینات کردی گئی ہے۔ روہنی کورٹ کے اندر آج فائرنگ کے واقعہ میں 3  افراد بشمول ایک جرائم پیشہ سرغنہ ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے بموجب یہ واقعہ روہنی این ڈی پی ایس کورٹ نمبر 207 میں پیش آیا۔ دہلی پولیس اسپیشل سل نے گینگسٹر جتیندر سنگھ مان عرف گوگی کو پکڑا تھا جسے عدالت میں پیش کیا جارہا تھا۔گوگی کو اس کے حریفوں نے گولی مارکر ہلاک کردیا۔

ذرائع نے توثیق کی کہ حملہ آوروں کا تعلق ٹلوتا جپوریہ گینگ سے ہے۔ گوگی کو اسپیشل سل نے اپریل میں گرفتار کیا تھا۔ وہ ہریانہ کی گلوکارہ 22 سالہ ہرشیتا داہیہ کی ہلاکت میں ملوث تھا جسے 2017میں پانی پت میں گولی ماری گئی تھی۔ گوگی کے سر پر دہلی میں 4لاکھ روپیوں اور ہریانہ میں 2.5 لاکھ روپیوں کا انعام تھا۔واقعہ کی توثیق کرتے ہوئے دہلی پولیس ترجمان نے کہا کہ پولیس نے فوری کارروائی کی۔

اس نے جوابی فائرنگ کردی۔ 2 قاتل‘ وکیلوں کے بھیس میں تھے جنہوں نے گوگی پر گولیاں چلائی تھیں۔ ترجمان نے کہا کہ دونوں قاتل‘گوگی کے ساتھ مارے گئے۔ حملہ آوروں نے گوگی کی جان لی اور پولیس نے انہیں مار ڈالا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کے وقت جج عدالت میں موجود تھے۔ فائرنگ میں ایک خاتون وکیل زخمی ہوئی۔ کمشنر دہلی پولیس راکیش استھانہ نے بھی توثیق کی کہ حملہ آور مارے گئے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.