دہلی کی غازی پور مارکٹ میں دھماکو آلہ برآمد

ایک سینئر عہدیدار نے آئی اے این ایس سے بات چیت میں توثیق کی کہ ایک مشتبہ بیاگ سے دھماکو آلہ برآمد ہوا جسے دھماکہ کرکے ناکارہ کردیا گیا۔

نئی دہلی: یوم جمہوریہ سے صرف 15 دن قبل قومی دارالحکومت کے مشرقی حصہ میں جمعہ کی صبح ایک لاوارث بیاگ میں ایک دھماکو آلہ (آئی ای ڈی) پایا گیا جس سے لوگوں میں افراتفری مچ گئی۔

ایک سینئر عہدیدار نے آئی اے این ایس سے بات چیت میں توثیق کی کہ ایک مشتبہ بیاگ سے دھماکو آلہ برآمد ہوا جسے دھماکہ کرکے ناکارہ کردیا گیا۔

محکمہ فائر کے ایک عہدیدار نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ صبح لگ بھگ 10:30 بجے فون آیا تھا کہ غازی پور فلاور مارکٹ (پھول منڈی) میں ایک لاوارث بیاگ پڑا ہے۔

ایک فائر انجن وہاں بھیج دیا گیا۔ عہدیداروں نے بتایاکہ نیشنل سیکوریٹی گارڈ(این ایس جی) کا بم ڈسپوزل اسکواڈ اور دہلی پولیس انسدادِ دہشت گردی دستہ(اسپیشل سل) کی ٹیم بھی پہنچ گئی۔

پولیس نے پورے علاقہ کو گھیر لیا۔ بعدازاں این ایس جی بم ڈسپوزل اسکواڈ نے محدود دھماکہ کرتے ہوئے آئی ای ڈی کو ناکارہ کردیا۔

اسی دوران اسپیشل سل نے کیس درج کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی دارالحکومت میں پولیس 26 جنوری کے لئے پہلے سے الرٹ ہے۔

ڈائرکٹر جنرل نیشنل سیکوریٹی گارڈس ایم اے گنپتی نے کہا کہ بیاگ میں آر ڈی ایکس اور امونیم نائٹریٹ کا مرکب پایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلی نظر میں یہ لگ بھگ 3کیلوگرام کا آرڈی ایکس اور امونیم نائٹریٹ مکسچر لگتا ہے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.