دہلی کے سرکاری اسکول ملک میں سرفہرست: سسوڈیا

انڈیا اسکول رینکنگ 22-2021 کی فہرست شیئر کرتے ہوئے سسوڈیا نے آج ٹویٹ کرکے کہا کہ دہلی کے سرکاری اسکول پورے ملک کے سرکاری اسکولوں کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر ہے۔

نئی دہلی: دہلی کے ڈپٹی چیف منسٹر منیش سسوڈیا نے کہا کہ دہلی کے سرکاری اسکول پورے ملک کے سرکاری اسکولوں کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر ہے۔

انڈیا اسکول رینکنگ 22-2021 کی فہرست شیئر کرتے ہوئے سسوڈیا نے آج ٹویٹ کرکے کہا کہ دہلی کے سرکاری اسکول پورے ملک کے سرکاری اسکولوں کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر ہے۔

ٹاپ 10 میں سے 4 اسکول دہلی کے ہیں۔ مبارک ہو دہلی۔ دہلی کی ٹیم ایجوکیشن کو بھی مبارکباد۔ انہوں نے کہا کہ سیکٹر 10 دوارکا کا راجکیہ پرتیبھا وکاس ودیالیہ درجہ بندی میں پہلے نمبر پر ہے۔

دوسری طرف روہنی سیکٹر 11 کی گورنمنٹ پرتیبھا وکاس ودیالیہ 6 ویں نمبر پر، دوارکا سیکٹر 5 کی راجکیہ پرتیبھا وکاس ودیالیہ 8 ویں اور یمنا وہار کی گورنمنٹ پرتیبھا وکاس ودیالیہ 9 ویں نمبر پر ہے۔

چیف منسٹر اروند کجریوال نے ٹویٹ کیا کہ دہلی کے لوگوں کے لیے یہ بڑے فخر کی بات ہے۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.