ذاکر نائک کی آئی آر ایف پر امتناع میں 5 سال کی توسیع

ڈھاکہ کے ایک بمبار نے کہا تھاکہ وہ ذاکر نائک کی تقاریر سے متاثر ہے۔ ذاکر نائک نے ان واقعات میں اپنے کسی بھی رول کی تردید کی ہے۔

نئی دہلی: ڈاکٹر ذاکر نائک کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن (آئی آر ایف) پر عائد امتناع میں مرکزی حکومت نے 5 سال کی توسیع کردی ہے۔ ذاکر نائک کی پیدائش ممبئی میں ہوئی۔ 2016 کی ڈھاکہ بمباری کے بعد وہ ملک چھوڑکر چلے گئے اور اِن دنوں ملایشیا میں رہ رہے ہیں۔

سوشیل میڈیا نیٹ ورکس پر ان کے 20 ملین (2 کروڑ) سے زائد فالوورس ہیں۔ یکم جولائی 2016 کو ڈھاکہ کے ایک کیفے میں بم دھماکوں میں 20 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ڈھاکہ کے ایک بمبار نے کہا تھاکہ وہ ذاکر نائک کی تقاریر سے متاثر ہے۔ ذاکر نائک نے ان واقعات میں اپنے کسی بھی رول کی تردید کی ہے۔

سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر بم دھماکوں کی ذمہ داری لینے والے گروپ کے رہنما ظہران ہاشم نے بھی ذاکر نائک کی ستائش کی تھی۔ 21 نومبر 2019 کو سری لنکا میں ایسٹر سنڈے پر دھماکوں میں 250 افراد بشمول 45 بچے اور 40 غیرملکی شہری ہلاک ہوئے تھے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.