حیدرآباد

سنٹرل جیل چیرلاپلی سے قیدی فرار

سنٹرل جیل چیرلاپلی کشائی گوڑہ پولیس اسٹیشن کے حدود سے عمر قید کی سزاء کاٹنے والا قیدی فرار ہوگیا۔

حیدرآباد: سنٹرل جیل چیرلاپلی کشائی گوڑہ پولیس اسٹیشن کے حدود سے عمر قید کی سزاء کاٹنے والا قیدی فرار ہوگیا۔

پولیس کے بموجب 55 سالہ ایم حسین کو قتل کے واقعہ میں 2015ء کو عمر قید کی سزاء ہوئی تھی۔ اس کو ورنگل سنٹرل جیل میں رکھا گیا تھا۔

بعدازاں جیل حکام نے ورنگل سے حیدرآباد چیرلاپلی جیل کو منتقل کیا تھا۔

حسین کو جیل حکام نے فرنیچر اور دیگر اشیاء لانے کیلئے بھیجا تھا جہاں وہ فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کردی ہے۔