راشٹرپتی بھون میں داخل ہونے کی کوشش۔ 2 افراد گرفتار

پولیس نے بتایا کہ یہ دونوں نشہ میں تھے اور راشٹرپتی بھون میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی، دونوں کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کرلی گئی

نئی دہلی: راشٹرپتی بھون میں داخل ہونے کی کوشش کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

یہ واقعہ پیر کے روز تقریباً 11:30 بجے شب پیش آیا تھا۔ دونوں افراد کی شیوم شرما اور کسم راجپوت کی حیثیت سے شناخت ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ یہ دونوں نشہ میں تھے اور راشٹرپتی بھون میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی، دونوں کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ یہ دونوں ایک سیلون میں کام کرتے ہیں۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.