راہول گاندھی نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی عیادت کی

راہول نے سابق وزیراعظم کی اہلیہ گر شرن کور سے ملاقات کی اور سنگھ کی صحت پر نگرانی رکھنے والے ڈاکٹروں سے بھی بات کی۔

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے جمعرات کو ایمس میں سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کی۔

سنگھ کو بخار اور کمزوری کے بعد چہارشنبہ کی رات آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس (ایمس) میں شریک کرایا گیا ہے۔

راہول نے سابق وزیراعظم کی اہلیہ گر شرن کور سے ملاقات کی اور سنگھ کی صحت پر نگرانی رکھنے والے ڈاکٹروں سے بھی بات کی۔

سابق صدر کانگریس نے ہاسپٹل میں شام کے وقت تقریباً آدھا گھنٹہ گزارا۔ کئی قائدین بشمول نریندرمودی نے منموہن سنگھ کی اچھی صحت اور جلد صحتیابی کے لئے نیک تمنائیں پیش کی ہیں۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.