رواں ماہ 100 کروڑ کووڈ ٹیکوں کا نشانہ

مانڈویہ نے آج ایک ٹوئیٹ کیا ملک تیزی سے 100 کروڑ ویکسین لگانے کے نشانہ کے قریب پہنچ رہا ہے تاحال 97 کروڑ ٹیکے دیئے جاچکے ہیں۔

نئی دہلی: وزیر صحت منسکھ مانڈویہ نے آج کہا کہ 18 یا 19 اکتوبر تک ملک میں کووڈ ویکسین کی 100 کروڑ خوراکوں کے نشانہ کو مکمل کرلیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس کامیابی کا اعلان طیاروں، جہازوں، میٹروز اور ریلوے اسٹیشنوں پر کیا جائے گا۔ مانڈویہ نے آج ایک ٹوئیٹ کیا ملک تیزی سے 100 کروڑ ویکسین لگانے کے نشانہ کے قریب پہنچ رہا ہے تاحال 97 کروڑ ٹیکے دیئے جاچکے ہیں۔

انہوں نے اخباری نمائندوں کو بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 100 کروڑ کا نشانہ طئے کرتے ہی ہم مشن موڑ میں آجائیں گے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ جس نے بھی پہلا ٹیکہ لیا ہوگا اسے دوسرا ٹیکہ ضرور دیا جائے تاکہ کووڈ۔19 سے ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

مانڈویہ نے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی اور شعبہ صحت کے ورکرز کی تصاویر کے ساتھ 100 کروڑ ٹیکوں کی تکمیل پر اسپائز جٹ کو پوسٹروں سے ڈھانکا جائے گا۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.