روسی یونیورسٹی کامپلکس میں حملہ سے ہندوستان حیران : جئے شنکر

وزیر خارجہ جئے شنکر نے پرم اسٹیٹ میڈیکل یونیورسٹی میں صبح کے واقع پر ماسکو میں ہندوستانی سفارتخانے کے ٹوئٹ پیغام کو اپنی جانب سے بھی جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ وہاں سبھی ہندوستانی طلبا محفوظ ہیں۔

نئی دہلی:  ہندوستان نے روس میں ایک سرکاری یونیورسٹی میں‘خوفناک حملے’ میں مارے گئے لوگوں کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

ماسکو میں ہندوستانی سفارتخانے کے مطابق وہاں پڑھنے والے سبھی ہندوستانی طلبا طالبات محفوظ ہیں۔

وزیر خارجہ جئے شنکر نے پرم اسٹیٹ میڈیکل یونیورسٹی میں صبح کے واقع پر ماسکو میں ہندوستانی سفارتخانے کے ٹوئٹ پیغام کو اپنی جانب سے بھی جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ وہاں سبھی ہندوستانی طلبا محفوظ ہیں۔

سفارتخانے نے کہا کہ وہ مقامی افسران اور وہاں تعلیم حاصل کررہے ہندوستانی طلبا سے رابطہ میں ہیں ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ ہم روس میں پرم اسٹیٹ یونیورسٹی میں خوفناک حملے سے ساکت ہیں۔

لوگوں کی موت پر ہم گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی تمنا کرتے ہیں۔

ٹویٹ میں کہا گیا کہ ہندوستانی سفارت خانہ مقامی حکام اور وہاں موجود ہندوستانی طلبہ کے نمائندوں سے مسلسل رابطے میں ہے۔ سفارت خانے نے کہا ہے،‘پرم اسٹیٹ میڈیکل یونیورسٹی میں پڑھنے والے تمام طلباء محفوظ ہیں۔’

روس سے موصولہ رپورٹوں میں پرم شہر کے حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پیر کی صبح ایک بندوق بردار نے یونیورسٹی میں اندھا دھند فائرنگ کی۔ اس حملے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

مقامی حکام کے حوالے سے بتایا گیا کہ حملہ آور کو قابو میں کر لیا گیا ہے۔اس واقعے کی ویڈیو فوٹیج میں، حملے کے وقت، کچھ لوگوں کو اپنی جان بچانے کے لیے یونیورسٹی کی عمارت کی کھڑکیوں سے کودتے ہوئے دیکھے جا سکتاہے۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.