ریلائنس جیو کا پلان 20 فیصد تک مہنگا

جیو نے آج ایک نئے لامحدود پلان کا اعلان کیا، یہ پلان یکم دسمبر سے نافذ ہوں گے۔ ریلائنس جیو کا دعویٰ ہے کہ ان کے ٹیرف کی شرحیں اب بھی سب سے کم ہیں۔

نئی دہلی: بھارتی ایرٹیل اور ووڈافون آئیڈیا کی طرف سے موبائل ٹیرف کی شرحوں میں اضافے کے بعد آج سب سے بڑی کمپنی ریلائنس جیو نے بھی اپنے ٹیرف کی شرحوں میں 20 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے۔

جیو نے آج ایک نئے لامحدود پلان کا اعلان کیا، یہ پلان یکم دسمبر سے نافذ ہوں گے۔ ریلائنس جیو کا دعویٰ ہے کہ ان کے ٹیرف کی شرحیں اب بھی سب سے کم ہیں۔

جیو کے مختلف پلان میں 31 روپے سے 480 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔ جیو فون کے لیے خاص طور پر لائے گئے پرانے 75 روپے والے پلان کی نئی قیمت اب 91 روپے ہوگی۔

ساتھ ہی لامحدود پلان میں سے 129 روپے کا ٹیرف پلان اب 155 روپے میں دستیاب ہوگا۔

شرحوں میں سب سے زیادہ اضافہ ایک سال کی مدت والے پلان میں ہوا ہے۔ پہلے یہ پلان 2399 روپے کا تھا جسے اب 2879 روپے کر دیا گیا ہے۔

ریلائنس جیو کے ڈیٹا ایڈ آن پلان کی شرح بھی بڑھ گئی ہے۔ 6جی بی والے 51 روپے والے پلان کی قیمت اب 61 روپے ہوگی اور 101 والے 12 جی بی ایڈ آن پلان کی قیمت 121 روپے ہوگی۔ 50 جی بی کا سب سے بڑا پلان بھی 50 روپے مہنگا ہو کر 301 روپے ہو گیا ہے۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.