زرعی اصلاحات کی تائید میں 1 لاکھ کسان دہلی لاسکتا ہوں: انیل گھنوٹ

گھنوٹ نے میڈیا سے کہا کہ میں نے آج پھر سپریم کورٹ کو لکھا ہے کہ وہ ہماری رپورٹ جاری کردے۔ اب 3 قوانین رد ہونے والے ہیں ایسے میں یہ رپورٹ تعلیمی رول ادا کرسکتی ہے۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ کی مقررہ کمیٹی برائے زرعی قوانین کے رکن انیل گھنوٹ نے منگل کے دن سپریم کورٹ کو لکھا کہ وہ کمیٹی کی رپورٹ جاری کردے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اصلاحات کی تائید میں دہلی میں ایک لاکھ کسانوں کو اکٹھا کریں گے۔

گھنوٹ کمیٹی نے 3متنازعہ زرعی قوانین کے تعلق سے رپورٹ دے دی ہے۔

مہاراشٹرا کے شیٹکری سنگھٹن لیڈر پیر کے دن نئی دہلی پہنچے جہاں انہوں نے کمیٹی کے دوسرے رکن ماہر زراعت اشوک گلاٹی سے ملاقات کی۔

گھنوٹ نے میڈیا سے کہا کہ میں نے آج پھر سپریم کورٹ کو لکھا ہے کہ وہ ہماری رپورٹ جاری کردے۔ اب 3 قوانین رد ہونے والے ہیں ایسے میں یہ رپورٹ تعلیمی رول ادا کرسکتی ہے۔

کمیٹی کو یہ رپورٹ منظرعام پر لانا ہے یا نہیں اس کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.