زرعی قوانین رد کرنے کے بل کو کابینہ کی منظوری

وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے کہا کہ 19 نومبر (گرو پرب) کو وزیراعظم نے 3 زرعی قوانین واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔ آج کابینہ نے انہیں رد کرنے کی رسمی کارروائی مکمل کرلی۔

نئی دہلی: مرکزی کابینہ نے چہارشنبہ کے دن ایک بل کو منظوری دی جس کی رو سے 3 متنازعہ زرعی قوانین منسوخ ہوجائیں گے۔ اب اس بل کو 29 نومبر سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے کہا کہ 19 نومبر (گرو پرب) کو وزیراعظم نے 3 زرعی قوانین واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔ آج کابینہ نے انہیں رد کرنے کی رسمی کارروائی مکمل کرلی۔

پی ٹی آئی کے بموجب مرکزی کابینہ نے گزشتہ برس ستمبر میں پارلیمنٹ میں منظورہ 3 زرعی قوانین واپس لینے کے لئے آج فارم لاس رِپیل بل 2021 کو منظوری دی۔

وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں ہماری ترجیح ہوگی کہ یہ 3 قوانین واپس لے لئے جائیں۔

متعلقہ

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.