سارے ملک میں آئی اے این ایس سی ووٹر کا سروے

سروے میں 61 فیصد سے زائد لوگوں نے ایم ایس پی کو قانونی ضمانت کے مطالبہ سے اتفاق کیا جبکہ صرف 21 فیصد نے اس کی مخالفت کی۔

نئی دہلی: آئی اے این ایس سی ووٹر نے یہ جاننے کے لئے ہندوستان بھر میں اسناپ پول کرایا کہ عام ہندوستانی کسان رہنماؤں کے اس مطالبہ کے تعلق سے کیا سوچتے ہیں کہ اقل ترین امدادی قیمت (ایم ایس پی) کو قانونی ضمانت دینے کے لئے پارلیمنٹ کو قانون منظور کرنا چاہئے۔

آج کی تاریخ میں حکومت 23 فصلوں کو ایم ایس پی دیتی ہے۔ سروے میں 61 فیصد سے زائد لوگوں نے ایم ایس پی کو قانونی ضمانت کے مطالبہ سے اتفاق کیا جبکہ صرف 21 فیصد نے اس کی مخالفت کی۔

توقع کے مطابق اپوزیشن ووٹرس کے بڑے حصہ نے این ڈی اے ووٹرس سے زیادہ اس مطالبہ کی تائید کی۔ این ڈی اے ووٹرس میں 54 فیصد سے زائد نے اس مطالبہ کی حمایت کی۔

یہ متعلقہ سوال پوچھنے پر کہ آیا وہ دیگر کسانوں کے ایسے ہی مطالبہ کی تائید کرتے ہیں کہ دودھ‘ پھلوں‘ ترکاریوں‘ انڈوں اور چکن جیسی غذائی اشیاء پر بھی قانونی ضمانت والی ایم ایس پی ملے‘ 70 فیصد نے واضح کردیا کہ ایسا مطالبہ اگر ہوتا ہے تو وہ اس کی تائید کریں گے۔

این ڈی اے حامیوں کی 63 فیصد تعداد نے اس مفروضہ مطالبہ کی حمایت کی۔ تمام غذائی اجناس اور باغبانی اشیاء کو حکومت قانونی ضمانت والی قیمت پر خریدنے کے لئے وسائل اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے یا نہیں اس تعلق سے فکرمندی کا اظہار کیا گیا۔

62 فیصد نے کہا کہ حکومت تمام فصلوں کو قانونی ضمانت والی ایم ایس پی دینے کی اہلیت رکھتی ہے۔ اپوزیشن حامیوں کی بڑی تعداد نے اس سے اتفاق کیا۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.