”سب کا وناش، مہنگائی کا وکاس“ راہول گاندھی کا طنز

ایک میڈیا رپورٹ کے حوالہ سے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے ٹیکس نہ بڑھائے تو پٹرول 66روپئے فی لیٹر اور ڈیزل 55روپئے فی لیٹر ملے گا راہول گاندھی نے الزام عائد کیا کہ حکومت ”ٹیکس کی جبری وصولی“ کر رہی ہے۔

نئی دہلی: کانگریس قائد راہول گاندھی نے پٹرول اور ڈیزل کے بڑھتے دام پر اتوار کے دن حکومت پر تنقید کی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ سبھی کیلئے تباہی آئی ہوئی ہے۔

ایک میڈیا رپورٹ کے حوالہ سے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے ٹیکس نہ بڑھائے تو پٹرول 66روپئے فی لیٹر اور ڈیزل 55روپئے فی لیٹر ملے گا راہول گاندھی نے الزام عائد کیا کہ حکومت ”ٹیکس کی جبری وصولی“ کر رہی ہے۔

راہول گاندھی نے ہیش ٹیگ ٹیکس ایکسٹارشن استعمال کرتے ہوئے ہندی میں ٹویٹ کیا کہ ”سب کا وناش‘ مہنگائی کا وکاس“۔ پٹرول اور ڈیزل کے دام اتوار کے دن فی لیٹر 35پیسے بڑھ گئے۔ مسلسل چوتھے دن 35پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔

ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں سب سے زیادہ بڑھ گئی ہیں۔ دہلی میں پٹرول 105.84روپئے فی لیٹر اور ممبئی میں 111.77روپئے فی لیٹر بک رہا ہے۔ ممبئی میں ڈیزل فی لیٹر 102.52روپئے فی لیٹر اور دہلی میں 94.57فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔

متعلقہ
ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.