سلمان خورشید کی کتاب پر پابندی کی درخواست دہلی ہائی کورٹ میں رد

جسٹس یشونت ورما نے کہا ”لوگوں سے کہیں کہ وہ کتاب نہ خریدیں اور اسے نہ پڑھیں۔ لوگوں سے کہیں کہ یہ کتاب اچھی نہیں لکھی گئی ہے اور آپ کچھ بہتر چیز پڑھیں“۔

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے آج یہ سوال کرتے ہوئے کہ اگر لوگ ”اتنے حساس ہوگئے ہیں“ تو وہ کیا کرسکتا ہے‘ کانگریس قائد سلمان خورشید کی کتاب ”سن رائز اوور ایودھیا: نیشن ہوڈ اِن اَور ٹائمس“ کی اشاعت‘ گشت اور فروخت پر امتناع عائد کرنے کی درخواست کو مسترد کردیا۔

عدالت میں ایک وکیل ونیت جندل کی درخواست کی سماعت ہورہی تھی جنہوں نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ سابق مرکزی وزیر کی کتاب سے ”دوسروں کے عقیدہ کو ٹھیس پہنچتی ہے“ کیونکہ اس میں آئی ایس آئی ایس اور بوکوحرم جیسے انتہاپسند گروپس کا ہندوتوا سے تقابل کیا گیا۔

جسٹس یشونت ورما نے کہا ”لوگوں سے کہیں کہ وہ کتاب نہ خریدیں اور اسے نہ پڑھیں۔ لوگوں سے کہیں کہ یہ کتاب اچھی نہیں لکھی گئی ہے اور آپ کچھ بہتر چیز پڑھیں“۔

درخواست گزار کے وکیل نے دعویٰ کیا کہ اس کتاب کی وجہ سے نقص ِ امن کا خطرہ ہے اور برقراریئ امن سب کی ذمہ داری ہے۔ جج نے کہا کہ اگر لوگ اتنے حساس ہوگئے ہیں تو ہم کیا کرسکتے ہیں۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.