جرائم و حادثات

مدد کے نام پر بیوہ خاتون کی عصمت ریزی کا واقعہ

غریب خاتون کو مدد کرنے کا جھانسہ دے کر اس کی عصمت ریزی کردی گئی۔ پولیس میں شکایت کے باوجود ملزم ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا۔

حیدرآباد: غریب خاتون کو مدد کرنے کا جھانسہ دے کر اس کی عصمت ریزی کردی گئی۔ پولیس میں شکایت کے باوجود ملزم ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے بموجب بابا نگر علاقہ کی بیوہ خاتون نے معاشی مدد کیلئے اپنا فون نمبر کہیں دیا تھا۔ اس نمبر سے ملک پیٹ علاقہ کا ایان نامی نوجوان نے مدد کرنے کا جھانسہ دے کر اس خاتون سے رابطہ کیا۔

18 اگست کو فون کرکے 19 اگست کو خاتون سے ملاقات مقرر کیا۔اس موقع پر ایان نے بتایا کہ انہیں ہوٹل چلنا ہے۔ اس دوران وہ خاتون کو ایک شادی خانہ لے گیا۔

وہاں سے ایکٹوا گاڑی لے کر خاتون کے ساتھ دلسکھ نگر، سائی بابا مندر کے سامنے پہنچ کر اویو روم میں زبردستی کرتے ہوئے خاتون کی عصمت ریزی کردی اور متاثرہ کو بابا نگر روڈ پر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

اس واقعہ کی شکایت متاثرہ خاتون نے آئی ایس سدن پولیس اسٹیشن میں درج کروائی۔ آئی ایس سدن پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

مزید بتایا جاتا ہے کہ مجبور اوربے بس خواتین کو مدد کا جھانسہ دے کر ان کا جنسی استحصال کیا جارہا ہے۔ کوئی تنظیم مدد کررہی ہے لیکن ان خواتین کے فون نمبرات حاصل کرکے ایک ٹولی یہ غلط کام کررہی ہے۔