سونیا گاندھی سے کمل ناتھ کی ملاقات

ضمنی الیکشن کے بعد ہونے والی یہ ملاقات اہمیت کی حامل ہے کیونکہ ضمنی انتخابات میں کانگریس نے بعض ریاستوں میں اچھا مظاہرہ کیا ہے۔

نئی دہلی: صدر مدھیہ پردیش کانگریس کمل ناتھ نے سیاسی صورتِ حال اور مدھیہ پردیش سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کے لئے ہفتہ کے دن سونیا گاندھی سے ملاقات کی۔

ضمنی الیکشن کے بعد ہونے والی یہ ملاقات اہمیت کی حامل ہے کیونکہ ضمنی انتخابات میں کانگریس نے بعض ریاستوں میں اچھا مظاہرہ کیا ہے۔

5 ریاستوں میں آئندہ سال کے اسمبلی الیکشن سے قبل کانگریس اتراکھنڈ‘ پنجاب‘ گوا‘ منی پور اور اترپردیش میں اپنے معاملات ٹھیک کرنا چاہتی ہے۔ پارٹی‘ اترپردیش میں بی جے پی اور سماج وادی پارٹی کو کڑی ٹکر دینا چاہتی ہے۔

کانگریس نے ضمنی انتخابات کے نتائج کا تفصیلی تجزیہ طلب کیا ہے۔ کانگریس نے ہماچل پردیش میں لوک سبھا کی 1 اور سمبلی کی 3 نشستیں جیت لیں۔

راجستھان میں اسے 2 نشستوں پر کامیابی ملی۔ مدھیہ پردیش‘ کرناٹک اور مہاراشٹرا میں فی کس ایک نشست اس کے حصہ میں آئی۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.