سپریم کورٹ میں 9 ججوں کی تقرری پر صدر کی مہر

ساتھ ہی صدر نے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ میں ایک جج اور کلکتہ ہائی کورٹ میں پانچ ایڈیشنل ججوں کو بھی تقرری دی ہے۔

نئی دہلی: صدر جمہوریہ رامناتھ کووند نے سپریم کورٹ میں تین خواتین سمیت نو ججوں کی تقرر ی کی ہے۔

ساتھ ہی صدر نے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ میں ایک جج اور کلکتہ ہائی کورٹ میں پانچ ایڈیشنل ججوں کو بھی تقرری دی ہے۔

قانون اور انصاف کی وزارت کے محکمہ انصاف کی طرف سے جمعرات کی دیر شام جاری نوٹفکیشن کے مطابق صدر نے آئین کے آرٹیکل 124میں دیئے گئے حقوق کا استعمال کرتے ہوئے 9 نئے ججوں کی تقرری کی ہے۔

چیف جسٹس این وی رمن کی صدارت والے پانچ رکنی سپریم کورٹ کولیجیم نے ان ججوں کے نام کی سفار ش گزشتہ 18اگست کو کی تھی۔

کولیجیم نے 17اگست کو منعقدہ میٹنگ میں سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کے لئے ہائی کورٹ کے چار چیف جسٹس، چار ججوں اور ایک سینئر ایڈوکیٹ کے نام کی سفارش کی تھی۔

ترقی پانے والے چیف جسٹسوں میں کرناٹک ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اے ایس اوکا، گجرات ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وکرم ناتھ، سکم کے چیف جسٹس جے کے ماہیشوری اور تلنگانہ ہائی کورٹ کی چیف جسٹس ہیما کوہلی شامل ہیں۔

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.