انٹرٹینمنٹ
ٹرینڈنگ

Deep Fake Video | رشمیکا مندنا کا ڈیپ فیک ویڈیو وائرل، اداکارہ کا شدید ردعمل

اداکار رشمیکا مندنا نے ایک وائرل ڈیپ فیک Deep Fake ویڈیو کی مذمت کی ہے جس میں اسے ایک لفٹ میں داخل ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اداکارہ نے اسے انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔

حیدرآباد: اداکار رشمیکا مندنا نے ایک وائرل ڈیپ فیک Deep Fake ویڈیو کی مذمت کی ہے جس میں اسے ایک لفٹ میں داخل ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اداکارہ نے اسے انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
امیتابھ بچن نے ایودھیا کے رام مندر کے قریب اراضی خرید لی
پرینکا چوپڑا بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
لفٹ میں پھنسے نوجوان نے ایسا ردعمل دیا کہ لوگ حیران رہ گئے (ویڈیو)
امیتابھ بچن کا بیٹی کو بیش قیمت تحفہ

ایکس پر ایک پوسٹ میں پشپا اسٹار نے لکھا کہ مجھے یہ شیئر کرتے ہوئے واقعی تکلیف ہو رہی ہے اور مجھے آن لائن پھیلائی جانے والی ڈیپ فیک ویڈیو کے بارے میں بات کرنی پڑ رہی ہے۔

کچھ ایسا ہی ایمانداری سے کہا جائے تو یہ انتہائی خوفناک ہے نہ صرف میرے لئے بلکہ ہم میں سے ہر ایک کے لئے جو آج ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان کا شکار ہیں۔

آج، ایک خاتون اور ایک اداکار کے طور پر میں اپنے خاندان، دوستوں اور خیر خواہوں کی شکر گزار ہوں جو میرے تحفظ اور تعاون کے لئے کوشاں ہیں۔

لیکن اگر یہ میرے ساتھ اس وقت ہوتا جب میں اسکول یا کالج میں تھی تو میں حقیقی طور پر سوچ بھی نہیں سکتی کہ میں اس سے کیسے نمٹ پاتی۔

رشمیکا نے مزید کہا کہ اس سے پہلے کہ ہم میں سے زیادہ لوگ اس طرح کی شناخت کی چوری سے متاثر ہوں، ہمیں ایک کمیونٹی کے طور پر اور فوری طور پر اس سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔

بتادیں کہ ایک ویڈیو کلپ جس میں رشمیکا مندنا کو ایک لفٹ میں داخل ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ بڑے پیمانے پر یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر گردش کر رہا ہے اور اس نے انٹرنیٹ کو حیران کر دیا ہے تاہم جب یہ انکشاف ہوا کہ ویڈیو میں موجود خاتون دراصل برطانوی-انڈین انفلونسر زارا پٹیل ہے۔

اس ویڈیو میں ڈیپ فیک ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے زارا پٹیل کے چہرے کو رشمیکا مندنا کے چہرے سے تبدیل کرکے انٹر نیٹ پر اپ لوڈ کردیا گیا۔  

امیتابھ بچن کا مطالبہ

اسی دوران رشمیکا مندنا کا ڈیپ فیک ویڈیو کے واقعہ پر مشتعل ہونے والوں میں سوپر اسٹار امیتابھ بچن بھی ہیں جنہوں نے اس کارستانی کے ذمہ دار لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ 

امیتابھ بچن اور رشمیکا مندنا نے فلم گڈ بائے میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

مرکزی وزیر کا ردعمل

دوسری طرف مرکزی وزیر راجیو چندر شیکھر نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو غلط معلومات سے لڑنے کی ان کی قانونی ذمہ داریوں کی یاد دہانی کے ساتھ ویڈیو کا جواب دیا ہے۔

انہوں نے ایک ٹویٹ کرکے کہا کہ مرکز کی نریندر مودی حکومت انٹرنیٹ استعمال کرنے والے تمام ڈیجیٹل شہریوں کے تحفظ کی پابند ہے۔

رشمیکا مندنا، جو آخری بار مشن مجنوں میں نظر آئی تھیں، جلد ہی ایک بڑی ریلیز ہونے والی اینیمل میں رنبیر کپور کے ساتھ ساتھ دکھائی دیں گی۔

وہ اگلے سال ایک اور بڑے پیمانے پر متوقع فلم – پشپا: دی رول میں، الو ارجن کے مقابل نظر آئیں گی۔