دہلی

دہلی: سوربھ بھاردواج ہیلتھ اور آتشی مارلینا نے وزیر تعلیم کے طورپر حلف لیا

صدر دروپدی مرمو نے منگل کو ہی سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا اور ہیلتھ منسٹر ستیندر جین کے استعفے قبول کر لیے تھے۔ اس کے بعد مسٹر کیجریوال کے مشورے پر مارلینا اور بھاردواج کو بھی دہلی کے کابینہ وزیر کے طور پر ان کی منظوری دی گئی۔

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ممبران اسمبلی سوربھ بھاردواج اور آتشی مارلینا نے جمعرات کو دہلی حکومت میں وزیر کے طور پر حلف لیا۔ لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے یہاں گورنرہاؤس میں دونوں کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ اس موقع پر چیف منسٹر  اروند کیجریوال اور دہلی حکومت کے دیگر وزراء بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں
جیل میں کجریوال سے دہشت گرد جیسا سلوک: بھگونت مان
انڈیا اتحاد میں نشستوں کی تقسیم پر بات چیت زور پکڑے گی
عام آدمی پارٹی کے سابق کونسلر طاہر حسین کو ضمانت منظور
چندرائن گٹہ میں عام آدمی پارٹی کے دفتر کا افتتاح
سسوڈیہ کو جیل نمبر 1 میں کوئی خطرہ نہیں۔ انتظامیہ کی وضاحت

صدر دروپدی مرمو نے منگل کو ہی سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا اور ہیلتھ منسٹر ستیندر جین کے استعفے قبول کر لیے تھے۔ اس کے بعد مسٹر کیجریوال کے مشورے پر محترمہ مارلینا اور مسٹر بھاردواج کو بھی دہلی کے کابینہ وزیر کے طور پر ان کی منظوری دی گئی۔

واضح رہے کہ محترمہ مارلینا کالکاجی سے ایم ایل اے ہیں۔ انہوں نے سال 2019 میں مشرقی دہلی سے لوک سبھا کا الیکشن بھی لڑا تھا۔ اے اے پی کے قومی ترجمان بھاردواج گریٹر کیلاش سے ایم ایل اے ہیں۔ وہ اے اے پی حکومت کے پہلے دور میں وزیر بھی رہے۔

اہم بات یہ ہے کہ سسودیا کے مبینہ شراب پالیسی گھپلہ میں گرفتاری کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔ ان کے پاس کل 18 محکمے تھے۔ مسٹر جین کی گزشتہ سال گرفتاری کے بعد ان کے قلمدان بھی مسٹر سسودیا کو سونپے گئے تھے۔ مسٹر سسودیا اور مسٹر جین دونوں یہاں تہاڑ جیل میں بند ہیں۔