صرف 30 فیصد ہندوستانیوں کی ٹیکہ اندازی مکمل: کانگریس

کانگریس ترجمان جئے ویر شیر گل نے کہا کہ اب تک صرف 30 فیصد ہندوستانیوں کی ہی مکمل ٹیکہ اندازی ہوئی ہے۔ کیا بی جے پی حکومت اپنے منصوبوں کا افشاء کرسکتی ہے کہ وہ دسمبر 2021ء تک تمام ہندوستانیوں کو ٹیکہ لگا دینے کا اپنا وعدہ کس طرح پورا کرے گی۔

نئی دہلی: کووِڈ ٹیکہ اندازی کے 100 کروڑ کے نشانہ تک پہنچ جانے کی اطلاعات کے درمیان کانگریس نے آج کہا کہ صرف 30 فیصد ہندوستانیوں کی ہی مکمل ٹیکہ اندازی ہوئی ہے اور حکومت کو عوام کو یہ بتانا چاہیے کہ وہ دسمبر 2021ء تک اپنا نشانہ کس طرح پورا کرے گی۔

کانگریس ترجمان جئے ویر شیر گل نے کہا کہ اب تک صرف 30 فیصد ہندوستانیوں کی ہی مکمل ٹیکہ اندازی ہوئی ہے۔ کیا بی جے پی حکومت اپنے منصوبوں کا افشاء کرسکتی ہے کہ وہ دسمبر 2021ء تک تمام ہندوستانیوں کو ٹیکہ لگا دینے کا اپنا وعدہ کس طرح پورا کرے گی۔

کانگریس قائد نے پٹرولیم اشیاء کی اونچی قیمتوں کے سبب اشیائے ضروریہ بالخصوص سبزیوں کی قیمت میں اضافہ پر حکومت کو نشانہئ تنقید بنایا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو روزانہ مہنگائی میں اضافہ کا ٹیکہ دینے کے بجائے بی جے پی کو چاہیے کہ وہ مستقبل قریب میں ٹیکہ اُتسو منانے تیزرفتاری سے ٹیکہ اندازی کرے۔ حکومت نے آج کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41,36,142 ویکسین خوراکیں دیئے جانے کے ساتھ ہی ہندوستان میں 99.12 کروڑ سے زائد افراد کی کووِڈ 19 ٹیکہ اندازی مکمل ہوچکی ہے۔ یہ کام 97,99,506 سیشنس میں مکمل کیا گیا ہے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.