تلنگانہ

حکومت، معیار تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی: سبیتا اندرا ر یڈی

ریاستی وزیر تعلیم پی سبیتا اندرا ر یڈی نے کہا کہ ریاست میں ہمارا گاؤں ہمارا اسکول پروگرام کے تحت ترقی دئیے گئے اسکولس میں یکم فروری سے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر تعلیم پی سبیتا اندرا ر یڈی نے کہا کہ ریاست میں ہمارا گاؤں ہمارا اسکول پروگرام کے تحت ترقی دئیے گئے اسکولس میں یکم فروری سے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس دور حکومت میں 600فون ٹیاپنگ معاملات کا انکشاف
سبیتااندرا ریڈی نے تمثیلی ایمسیٹ کا پوسٹر جاری کیا
تلنگانہ کابینہ کا اجلاس
کے سی آر کا خاندان پہلی بار انتخابات سے دور
پہلی بار لوک سبھا الیکشن میں کے سی آر خاندان کا ایک فرد بھی نہیں

آج یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے چند ر شیکھر راؤ نے سرکاری اسکولس میں 12 قسم کی سہولتوں کی فراہمی کے ذریعہ کارپوریٹ طرز پر ترقی دینے منااوورو منابڈی پروگرام شروع کیا ہے۔

اب تک ریاست بھر میں 1200 اسکولس میں ان کاموں کو مکمل کرلیا گیا، ان اسکولس میں یکم فروری سے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا۔ سبیتا اندرا ریڈی نے کہا کہ جن اسمبلی حلقوں میں منا اوورو منابڈی اسکیم کے تحت فروغ شدہ اسکولس کی تعداد ایک سے زیادہ ہے تو ان اسکولس میں یکم فروری سے قبل ہی تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کیا جائے گا۔

انہوں نے ضلع کلکٹرس کو ہدایت دی کہ وہ ضلع کے انچارج، منسٹرس، اراکین پارلیمنٹ، صدر نشین ضلع پریشد، اراکین اسمبلی و کونسل سے اشتراک کرتے ہوئے ان اسکولس کا افتتاح انجام دیں۔ وزیرتعلیم نے کہا کہ ریاست میں آئندہ تین سالوں کے دوران تین مرحلوں میں 26,055 اسکولس میں 12طرز کی سہولتوں کی فراہمی کے ذریعہ ان اسکولوں کو ترقی دی جائے گی۔

پہلے مرحلہ میں 3,497.62 کروڑ روپے کے مصارف سے9123 اسکولس کو ترقی دی جائے گی۔ سبیتا اندرا ریڈی نے کہا کہ ہم معیار پر قطعی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ تمام سرکاری اسکولس میں انگریزی میڈیم میں تعلیم دینے کا نظم کیا گیا ہے۔

ہم سرکاری اسکولس میں کارپوریٹ طرز تعلیم فراہم کرنے سنجیدہ ہے۔ انہوں نے پہلے مرحلہ میں افتتاح کئے جارہے اسکولس میں پیرنٹس کمیٹی کے اراکین اولیائے طلباء دیہاتوں کے بزرگ ذی اثر افراد کو مدعو کرنے کی ہدایت دی۔