غیر سبسیڈی گیس سلینڈر کی قیمت میں پھر اضافہ

گزشتہ ایک سال میں ایل پی جی سلینڈر 305.50 روپے مہنگا ہو چکا ہے۔ اس سال یکم ستمبر کو 14.2 کلو غیر سبسیڈی گیس سلنڈر کی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ کیا گیاتھا۔

نئی دہلی: پٹرول- ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے مہنگائی کے شکار عام لوگوں کو آج ایک اورجھٹکا تب لگا جب بغیر سبسیڈی والے کھانا پکانے والی گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 15 روپے فی سلنڈر اضافہ ہوا ہے ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل ) کی جانب سے چہارشنبہ کو جاری ریلیز کے مطابق بغیر سبسیڈی والے 14.2 کلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 15 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اس کی وجہ سے دہلی میں ایل پی جی گیس سلینڈر کی قیمت 884.50 روپے سے بڑھ کر 899.50 روپے فی سلینڈر ہوگئی ہے۔

ساتھ ہی 19 کلو کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ تاہم اس سے قبل یکم اکتوبر کو صرف 19 کلو کمرشل سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔

گزشتہ ایک سال میں ایل پی جی سلینڈر 305.50 روپے مہنگا ہو چکا ہے۔ اس سال یکم ستمبر کو 14.2 کلو غیر سبسیڈی گیس سلنڈر کی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ کیا گیاتھا۔ اس سے قبل 17 اگست کو گیس سلنڈر کی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.