حیدرآباد

کرایہ پر کمرہ لیکر جسم فروشی کا کاروبار،3 گرفتار

گرفتارشدگان کو مزید کارروائی کے لئے جیڈی مٹلہ پولیس کے حوالے کردیاگیاپولیس نے بتایا کہ دو خواتین چنتل ونی نگر میں ایک کمرہ کرائے پر لے کر جسم فروشی کر رہی تھیں۔

حیدرآباد: بالا نگر ایس او ٹی پولیس نے شہر حیدرآباد کے بالانگر علاقہ میں ایک کمرہ پر چھاپہ مار کر جسم فروشی کرنے والے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ان میں دوخواتین بھی شامل ہیں۔

بعد ازاں گرفتارشدگان کو مزید کارروائی کے لئے جیڈی مٹلہ پولیس کے حوالے کردیاگیاپولیس نے بتایا کہ دو خواتین چنتل ونی نگر میں ایک کمرہ کرائے پر لے کر جسم فروشی کر رہی تھیں۔

مصدقہ اطلاع ملنے پر ایس او ٹی پولیس نے منگل کی رات چھاپہ مار کر ان کو گرفتار کرلیا اور مزید کارروائی کے لئے ان کو جیڈی مٹلہ پولیس کے حوالے کر دیا۔