دہلی

کسانوں کی تحریک ایسا لگتا ہے کہ پھر زور پکڑے گی

کسانوں کی تحریک ایسا لگتا ہے کہ پھر زور پکڑے گی۔ مختلف کسان یونینوں کے وفاق سمیکت کسان مورچہ(ایس کے ایم) نے اعلان کیا ہے کہ وہ 20 مارچ کو دہلی میں مہاپنچایت منعقد کرے گی۔

نئی دہلی: کسانوں کی تحریک ایسا لگتا ہے کہ پھر زور پکڑے گی۔ مختلف کسان یونینوں کے وفاق سمیکت کسان مورچہ(ایس کے ایم) نے اعلان کیا ہے کہ وہ 20 مارچ کو دہلی میں مہاپنچایت منعقد کرے گی۔

مہاپنچایت کے انعقادکا فیصلہ ہریانہ کے کروکشیتر میں جمعرات کے دن ایس کے ایم کی میٹنگ میں کیا گیا جس میں کئی ریاستوں بشمول اترپردیش‘ ہریانہ اور پنجاب کی کاشتکار تنظیموں کے ذمہ داروں نے شرکت کی تھی۔

ذرائع کے بموجب حکومت نے 2020میں کسان تحریک کے دوران کاشتکاروں سے کئے گئے وعدے ابھی تک وفا نہیں کئے۔

ایس کے ایم کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ وہ پھر احتجاج پر مجبور ہوگئے ہیں کیونکہ ان کے مطالبات کی ابھی تک تکمیل نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے کسان قومی دارالحکومت میں مہاپنچایت میں حصہ لیں گے اور حکومت کو یاد دلائیں گے کہ اس نے اپنے وعدے وفا نہیں کئے۔