فوج آئندہ سال نیا جنگی یونیفارم متعارف کرائے گی

توقع ہے کہ اسے آئندہ سال 15 جنوری کو آرمی ڈے پریڈ پر متعارف کرایا جائے گا۔

نئی دہلی: فوج آئندہ سال سے اپنے ارکان عملہ کے لئے مزید ماحولیات دوست اور ہلکاپھلکا جنگی یونیفارم متعارف کرائے گی۔

نیا کیموفلاج یونیفارم ”ڈیجیٹل منتشرکن“ پیٹرن پر مبنی ہوگا۔ توقع ہے کہ اسے آئندہ سال 15 جنوری کو آرمی ڈے پریڈ پر متعارف کرایا جائے گا۔

بتایا جاتا ہے کہ وسیع تر تبادلہ خیال کے بعد اور کئی ممالک کے فوجی یونیفارمس کے تجزیہ کے بعد اس یونیفارم کو قطعیت دی گئی ہے۔

یہ یونیفارم موسم ِ گرما اور سرما دونوں میں زیادہ آرام دہ اور پائیدار ہوگا۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.