لکھنؤ فلائیٹ میں پرینکا گاندھی کی اکھلیش سے ملاقات

دونوں قائدین 1:35 بجے دہلی سے لکھنو جانے والی وستارا کی فلائیٹ پر سوار ہوئے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور مختصر بات کی۔

نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی جو اترپردیش میں اپنی پارٹی کی قیادت کررہی ہیں اور سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو لکھنو جانے والی دوپہر کی ایک فلائیٹ میں ہم سفر تھے اور دونوں کے درمیان مختصر بات چیت ہوئی۔

دونوں قائدین 1:35 بجے دہلی سے لکھنو جانے والی وستارا کی فلائیٹ پر سوار ہوئے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور مختصر بات کی۔

ذرائع کے مطابق دونوں قائدین بہت جلد ملاقات کرسکتے ہیں۔ سماج وادی پارٹی کو بی جے پی کے خلاف سخت مقابلہ کا سامنا ہے جبکہ کانگریس لیڈر اترپردیش میں اپنی پارٹی کی بقا کیلئے لڑ رہی ہے۔

پرینکا گاندھی کانگریس کے حق میں عوامی حمایت مجتمع کرنے کیلئے بارہ بنکی سے بندیل کھنڈ تک ہفتہ کو پرتگیا یاترا کو جھنڈی دکھائیں گی۔ کانگریس اور سماج وادی پارٹی نے 2017 کے اسمبلی انتخابات میں اتحاد کیا تھا لیکن وہ بری طرح شکست کھا گئے۔

اکھلیش یادو نے اس تلخ تجربہ کے بعد کہا ہے کہ وہ چھوٹی پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کررہے ہیں اور وہ کسی بڑی پارٹی سے اتحاد نہیں کریں گے۔ ایس پی نے الزام عائد کیا ہے کہ کانگریس خود کو یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کے خلاف بی جے پی کا مقابلہ کرنے والی اصل پارٹی کے طور پر پیش کررہی ہے۔

اس میں بی جے پی کی سازش کی بو سونگھی جارہی ہے کہ حکمراں پارٹی پرینکا گاندھی کی ”جدوجہد“ کو خوب نمایاں کرنے کی کوشش کررہی ہے تاکہ ایک ہوا کھڑا کیا جاسکے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.