مرکزی ملازمین کو مہنگائی بھتہ،غریبوں کو ٹھینگا

مرکزی ملازمین اور پنشنرز کو دیوالی کا تحفہ دیتے ہوئے مہنگائی بھتہ اور مہنگائی راحت میں تین فیصد کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نئی دہلی: حکومت نے مرکزی ملازمین اور پنشنرز کو دیوالی کا تحفہ دیتے ہوئے مہنگائی بھتہ اور مہنگائی راحت میں تین فیصد کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ میں لیے گئے اس فیصلہ سے مرکزی سرکار کے 47.14 لاکھ ملازمین اور 68.62 لاکھ پنشنرزمستفید ہوں گے اور اس سے خزانے پر 9488.70 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا  مہنگائی اورراحت بھتےکی موجودہ شرح بنیادی تنخواہ ؍ پنشن کا 28 فیصد ہے ۔ ملازمین کو آج کے فیصلہ کے بعد تین فیصد اضافی بھتہ ملے گا۔

مدھیہ پردیش میں بھی مہنگائی الاونس میں 8 فیصد اضافہ

اسی دوران مدھیہ پردیش کے چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان نے کہاکہ ریاستی حکومت نے مہنگائی الاونس اور تنخواہ میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چوہان نے کہا کہ ریاست کے ملازم سچ معنی میں محنت سے کام کرتے ہیں۔ کورونا کے دور میں آپ نے ریاست کی جو خدمت کی ہے وہ یقیناقابل تعریف ہے۔ گزشتہ ڈیڑھ سال میں ریاست میں کورونا کی دو مہلک لہروں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس وجہ سے ایک طرف حکومت کے خرچ میں اضافہ ہو ا، وہیں دوسری طرف آمدنی میں بڑے پیمانہ پر کمی آئی۔

 اسی لئے اس مشکل وقت میں ملازمین کو دیئے جانے والا تنخواہ میں اضافہ حکومت نے کچھ وقت کے لئے ملتوی کردیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ اب ہم نے مہنگائی الاونس میں اضافہ اور تنخواہ میں اضافہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریاست کے تمام سرکاری ملازمین کا مہنگائی الاونس 8فیصد بڑھایا جائے گا۔ سرکاری ملازمین کو یہ بڑھا ہوا مہنگائی الاونس نومبر2021میں ادا کی جانے والی اکتوبر 2021کی تنخواہ میں جڑ کر ملے گا۔اس کے ساتھ ہی اب ریاست کے افسر۔ملازمین کو ملنے والا مجموعی مہنگائی الاونس 12فیصد سے بڑھ کر 20 فیصد ہوجائے گا۔ کورونا کے دور میں ریاست مالی حالت بری طرح متاثر ہونے کی وجہ سے سرکاری ملازمین کو جولائی 2020اور جنوری 2021میں ملنے والا تنخواہ میں اضافہ ملتوی رکھا گیا تھا۔

ریاستی حکومت نے اب یہ فیلہ کیا ہے کہ اس زیرالتوا تنخواہ میں اضافہ کا پچاس فیصد نومبر 2021 میں دی جانے والی اکتوبر 2021کی تنخوواہ کے ساتھ دیاجائے گا۔ زیرالتوا باقی پچاس فیصد رقم مارچ 2022ہونے والی فروری 2022کی تنخواہ کے ساتھ ادا کی جائے گی۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.