مصنوعی دل نے قدرتی دل کو دھڑکایا

فورٹیس ہاسپٹل نوئیڈا نے ملک میں اپنی نوعیت کے پہلے آپریشن کے ذریعہ مریض کو نئی زندگی دی ہے۔ اس مریض کو پانچ دن کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔

 نئی دہلی: پرائیویٹ سیکٹر کی ہاسپٹل سیریز فورٹیس ہارٹ اینڈ ویسکولر انسٹی ٹیوٹ میں عراق سے تعلق رکھنے والے ایک 54 سالہ شخص کے مرتے ہوئے قدرتی دل کو ایک مصنوعی دل کی مدد سے دوبارہ دھڑکنے میں کامیابی حاصل کی گئی ہے۔ ملک میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا معاملہ ہے۔

فورٹیس ہارٹ اینڈ ویسکولر انسٹی ٹیوٹ‘ نوئیڈا ہاسپٹل کے ڈاکٹر اجئے کول نے منگل کے دن یہاں بتایا کہ عراق سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو ہسپتال میں مصنوعی دل لگایا گیا ہے۔ اس وقت اسے سانس لینے میں بہت دشواری تھی اور وہ دوسروں کی مدد کے بغیر خود نہانے جیسے سادہ کام بھی نہیں کر سکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ باضابطہ وہ اپنے چیک اَپ کے لیے آتا تھا۔ اس دوران پتہ چلا کہ اس کا فطری دل قدرتی طور پر کام کرنے لگا ہے۔

طویل مشاورت اور ٹسٹ کے عمل کے بعد مریض کے مصنوعی دل کو نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مصنوعی دل کو نکالنے کا آپریشن بہت پیچیدہ تھا۔ یہ آپریشن ڈاکٹر کول اور ان کے تجربہ کار ساتھی ڈاکٹروں نے کیا۔ مصنوعی دل کو نکالنے کے لیے یہ ایک انتہائی پیچیدہ اور نایاب آپریشن تھا۔ اس سارے عمل میں تقریبا چار سال لگے۔ ڈاکٹر کول نے بتایا کہ اب تک دنیا میں صرف 7   سے 8  ایسے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

فورٹیس ہاسپٹل نوئیڈا نے ملک میں اپنی نوعیت کے پہلے آپریشن کے ذریعہ مریض کو نئی زندگی دی ہے۔ اس مریض کو پانچ دن کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.