ملک مودی حکومت کی لوٹ مار کیخلاف متحد ہو رہا ہے: راہول گاندھی

راہول گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ " عوام کو بھوکا پیٹ سونے پر مجبور کرنے والا خود دوست کے سایہ میں سورہا ہے لیکن قوم ناانصافی کے خلاف متحد ہو رہی ہے۔"

نئی دہلی: کھانا پکانے کی گیس کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کو عوام کے ساتھ ناانصافی قرار دیتے ہوئے کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے چہارشنبہ کو کہا کہ مودی حکومت سب کو لوٹنے میں مصروف ہے لیکن اب پورا ملک اس لوٹ مار کے خلاف متحد ہو رہا ہے ۔

راہول گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ ” عوام کو بھوکا پیٹ سونے پر مجبور کرنے والا خود دوست کے سایہ میں سورہا ہے لیکن قوم ناانصافی کے خلاف متحد ہو رہی ہے۔”

انہوں نے رواں سال جنوری سے شروع ہونے والے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق ایک ڈیٹا بھی پوسٹ کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ دہلی ، ممبئی ، چنئی اور کولکتہ کے میٹرو میں یکم جنوری سے یکم ستمبر تک گیس کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوری میں چنئی اور کولکتہ میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 710 روپے اور 720 روپے تھی جو اب بڑھ کر 900 روپے فی سلنڈر سے بڑھ گئی ہے۔

کانگریس لیڈر نے ایل پی جی کی قیمت میں اس اضافے کو بی جے پی کی لوٹ قرار دیا اور کہا کہ پورا ملک اب اس کے خلاف متحد کھڑا ہے۔

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.