ملک میں برقی کی صورتحال انتہائی نازک: کجریوال

انہوں نے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ سارے ملک میں صورتِ حال انتہائی نازک ہے۔ کئی چیف منسٹرس اس سلسلہ میں مرکز کو لکھ چکے ہیں۔سبھی مل جل کر کوشش میں ہیں کہ صورتِ حال بہتر ہو۔

نئی دہلی: چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے پیر کے دن کہا کہ برقی کی صورتِ حال سارے ملک میں ”انتہائی نازک“ ہے۔ ان کے کابینی رفیق ستیندر جین نے دعویٰ کیا کہ حکومت ِ دہلی کو مہنگے گیس پاور پلانٹ پر انحصارکرنا پڑرہا ہے اور مہنگے دام پر برقی خریدنی پڑرہی ہے کیونکہ این ٹی پی سی نے شہر کو برقی سربراہی روک دی ہے۔

کجریوال نے کہا کہ برقی بحران سے نمٹنے کی تمام کوششیں کی جارہی ہیں۔ ان کی حکومت نہیں چاہتی کہ کوئی ”ایمرجنسی صورتِ حال“ پیدا ہو۔

انہوں نے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ سارے ملک میں صورتِ حال انتہائی نازک ہے۔ کئی چیف منسٹرس اس سلسلہ میں مرکز کو لکھ چکے ہیں۔سبھی مل جل کر کوشش میں ہیں کہ صورتِ حال بہتر ہو۔

اسی دوران مرکز کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ این ٹی پی سی کے پاس کوئلہ کی اتنی سپلائی ہے کہ دہلی کی برقی ضروریات پوری ہوسکتی ہیں۔ڈسٹری بیوشن کمپنیاں (ڈسکامس) اس کے دادری پاور پلانٹ سے برقی لے سکتی ہیں۔

ستیندر جین نے دعویٰ کیا کہ نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن کے پلانٹس 50-55 فیصد گنجائش پر چل رہے ہیں کیونکہ ان کے پاس کوئلہ کا ذخیرہ گھٹ گیا ہے۔ ان کے پاس صرف اتنا کوئلہ ہے جو ایک دو دن کام آسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کو مان لینا چاہئے کہ کوئلہ کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔ اسے تردید کے خول سے باہر نکلنا چاہئے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.