سوشیل میڈیامشرق وسطیٰ

بروقت طبی امداد سے مسجد نبوی ﷺ میں عازم کی جان بچ گئی

مدینہ ہیلتھ شعبہ کی بچاؤ ٹیم کی تیزی سے مداخلت کے نتیجہ میں ایک پاکستانی عمرہ زائر کی زندگی کو بچالیا گیا ہے، جس کا قلب مدینہ منورہ کی مسجد نبویﷺ میں 10 منٹ سے زائد عرصہ تک رکا ہوا تھا۔

مدینۃ المنورہ: مدینہ ہیلتھ شعبہ کی بچاؤ ٹیم کی تیزی سے مداخلت کے نتیجہ میں ایک پاکستانی عمرہ زائر کی زندگی کو بچالیا گیا ہے، جس کا قلب مدینہ منورہ کی مسجد نبویﷺ میں 10 منٹ سے زائد عرصہ تک رکا ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں
بغیر کسی عذر کے لوگوں کے سامنے کھلے عام روزہ توڑنا گناہ کبیرہ: مفتی اعظم مصر

طبی ٹیموں کو صحت کے مسائل سے دوچار ایک 70 سالہ مریض کے کیس سے نمٹنے کے لئے فوری اطلاع دی گئی جب کہ وہ مسجد نبوی ﷺ کے آنگن میں بیہوش ہوگیا تھا۔

فوری ایمولنس فراہم کی گئی اور مریض کی تشخیص کی گئی کہ اُس کے قلب پر حملہ ہوا اور وہ سانس لینے میں دشواریوں کا شکار ہے۔ ایک طبی ٹیم فوری طور پر 10 منٹ کے زائد عرصہ تک برقی شاکس کے ساتھ سی پی آر کو شروع کردیا۔

اِس کے بعد اِس کا دل دوبارہ دھڑکنے لگا۔ بعد ازاں مریض کو الصفیہ ہیلتھ کیر سنٹر منتقل کیا گیا تاکہ علاج کے منصوبے کی تکمیل کی جائے۔

اُس کی حالت مستحکم ہونے تک ضروری ادویات دی گئیں اور بعد ازاں وہ وہاں سے روانہ ہوگیا۔ قابل ذکر بات ہے کہ الصفیہ سنٹر سے قلب پر حملے کے 7 کیسس کو رجوع کیا گیا تھا، جن میں شدید تنفسی مرض کے 48 کیسس اور قلب پر حملے کے 8 کیسس تھے جو اِس سال کی شروعات کے بعد سے مسجد نبویﷺ کے آنگن میں پیش آئے۔