منیکا اور ورون گاندھی‘ بی جے پی کی قومی عاملہ سے خارج

منیکا گاندھی‘ سلطان پور سے بی جے پی کی رکن لوک سبھا ہیں جبکہ ان کے لڑکے ورون گاندھی‘ پیلی بھیت کی ایوان زیریں میں نمائندگی کرتے ہیں۔

نئی دہلی: بی جے پی قائدین منیکا گاندھی اور ورون گاندھی کو 80 رکنی قومی عاملہ سے خارج کردیا گیا ہے۔ پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا نے آج قومی عاملہ کی فہرست جاری کی۔

 واضح رہے کہ منیکا گاندھی‘ سلطان پور سے بی جے پی کی رکن لوک سبھا ہیں جبکہ ان کے لڑکے ورون گاندھی‘ پیلی بھیت کی ایوان زیریں میں نمائندگی کرتے ہیں۔ اس فہرست میں پارٹی کے سرکردہ قائدین بشمول وزیراعظم نریندر مودی‘ کئی مرکزی وزرا‘ کئی ریاستی قائدین اورایل کے اڈوانی و مرلی منوہر جوشی جیسے بزرگ قائدین شامل ہیں۔

 80 باقاعدہ ارکان کے علاوہ قومی عاملہ میں 50  خصوصی مدعوئین اور 179  مستقل مدعوئین بھی شامل ہیں۔ قومی عاملہ‘ پارٹی کا کلیدی ادارہ ہے جو حکومت کو درپیش اہم مسائل پر غور وخوض کے لئے اجلاس منعقد کرتا ہے اور تنظیم کے ایجنڈہ کو وضع کرتا ہے۔ کووِڈ 19 کے سبب طویل عرصہ سے اس کا اجلاس منعقد نہیں ہوسکا ہے۔ کئی مرکزی وزرا بشمول امیت شاہ اور راج ناتھ سنگھ بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

ذریعہ
ایجنسیز

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.