مودی حکومت، زرعی پالیسی پر نظرثانی کرے: ورون گاندھی

ورون گاندھی نے دعویٰ کیا کہ کسان سمودھ سنگھ‘ گزشتہ 11 دن سے منڈیوں میں اپنی پیداوار فروخت کرنے کی کوشش کررہا تھا۔

نئی دہلی: منڈی میں اپنی پیداوار فروخت نہ کرپانے کی وجہ سے فصل کو آگ لگادینے والے کسان کا ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے بی جے پی رکن پارلیمنٹ حلقہ پیلی بھیت(یوپی) ورون گاندھی نے ہفتہ کے دن کہا کہ مرکز کو اپنی زرعی پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہئے کیونکہ یہی تقاضہ ئ وقت ہے۔

 انہوں نے کہا کہ سسٹم (نظام) نے کسانوں کو کہاں تک پست کردیا ہے؟۔ زرعی پالیسیوں پر نظرثانی‘ تقاضہ وقت ہے۔

 ورون گاندھی نے دعویٰ کیا کہ کسان سمودھ سنگھ‘ گزشتہ 11 دن سے منڈیوں میں اپنی پیداوار فروخت کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ ورون گاندھی کے حالیہ بیانات کی وجہ سے بھگوا جماعت کو شرمندگی اٹھانی پڑرہی ہے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.