مودی حکومت نے عوام کو تکلیف دینے کا ریکارڈ بنایا:پرینکا،راہول

پرینکا گاندھی نے ہندی میں ٹویٹ کیا کہ مودی جی کی حکومت نے عوام کو تکلیف دینے کا بڑا ریکارڈ بنایا ہے۔ بے روزگاری سب سے زیادہ ہے۔ مودی حکومت میں سرکاری املاک بک رہی ہیں۔

نئی دہلی: کانگریس نے فیول کے بڑھتے دام پر اتوار کے دن مرکز کو نشانہ تنقید بنایا۔ پارٹی کے سابق صدر راہول گاندھی نے یہ کہتے ہوئے حکومت پر طنز کیا کہ پٹرول کی قیمتوں پر ”ٹیکس ڈکیتی“ بڑھتی جارہی ہے۔ کہیں الیکشن ہوجائے تو کچھ راحت ملے گی۔

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے بھی مرکز پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے عوام کو ”تکلیف دینے کا“ ریکارڈ بنایا ہے۔ ٹویٹر پر انہوں نے ایک میڈیا رپورٹ ٹیاگ کی جس میں کہا گیا ہے کہ جاریہ سال پٹرول کے دام میں 23روپئے 53پیسے کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

پرینکا گاندھی نے ہندی میں ٹویٹ کیا کہ مودی جی کی حکومت نے عوام کو تکلیف دینے کا بڑا ریکارڈ بنایا ہے۔ بے روزگاری سب سے زیادہ ہے۔ مودی حکومت میں سرکاری املاک بک رہی ہیں۔

کانگریس کے ترجمان اعلیٰ رندیپ سنگھ سرجے والا نے بھی حکومت پر طنز کیا۔ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کے دام اتوار کے دن مسلسل پانچویں دن 35پیسے فی لیٹر بڑھ گئے۔ دہلی میں پٹرول 107.59روپئے فی لیٹر اور ممبئی میں 113.46روپئے فی لیٹر بک رہا ہے۔ ممبئی میں ڈیزل کی قیمت فی لیٹر 104.38روپئے فی لیٹر اور دہلی میں 96.32روپئے فی لیٹر ہے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.